سائنس دانوں نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، انسولین نہ بڑھانے والی قدرتی چینی تیار

سائنس دانوں نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایشریشیا کولی (E. coli) نامی بیکٹیریا کو ایسی ’’چھوٹی فیکٹریوں‘‘ میں تبدیل کر دیا ہے جو عام گلوکوز کو براہ راست ایک نایاب اور صحت مند چینی ’’ڈی-ٹیگاٹوز‘‘ (D-tagatose) میں تبدیل کر سکتی ہیں۔

ٹیگاٹوز عام چینی کی طرح میٹھی ہے لیکن اس میں کیلوریز صرف ایک تہائی ہیں اور یہ خون میں شوگر یا انسولین کی سطح پر اثر انداز نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہترین ہے۔
اس تحقیق کی اصل بنیاد ایک قدرتی حیاتیاتی راستے (Leloir pathway) کو الٹا چلانا ہے، جو کہ پہلے ناممکن سمجھا جاتا تھا۔ ماہرین نے ایک خاص انزائم (DdGal1Pase) دریافت کیا ہے جو اس عمل کو الٹی سمت میں چلا کر گلوکوز سے ٹیگاٹوز بنانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ نیا طریقہ پرانے طریقوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ سستا اور مؤثر ہے، جس سے مستقبل میں چینی کے اس صحت مند متبادل کی بڑے پیمانے پر سستی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں