خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے سے 20 سے زائد طالبات زخمی ہوگئیں جب کہ ضلع خیبر کی تحصیل لنڈیکوتل کے علاقے بازار زخہ خیل میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ ایک ہی خاندان کے تین افراد زخمی ہو گئے

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں خواتین کے مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے سے 20 سے زائد طالبات زخمی ہوگئیں، مدرسے میں 250 کے قریب طالبات موجود تھیں، زخمی طالبات کو طبی امداد کیلئے واڑی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب ضلع خیبر کی تحصیل لنڈیکوتل کے علاقے بازار زخہ خیل میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ ایک ہی خاندان کے تین افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق آسمانی بجلی زالیب گل نامی شخص کے مکان پر گری، جس کے نتیجے میں گھر کو بھی نقصان پہنچا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے
وینز ویلا،تباہ کن زلزلوں کے بعدآسمان سرخ ہوگیا، شہریوں میں خوف، ویڈیوز وائرل





