لاہور (سوچ ٹی وی ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں بڑھتے ہوئے کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر نجی چینل پر چلنے والی خبر کا نوٹس لے لیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی اور غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کتے کے کاٹنے والی ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت سب سے مقدم اور ذمہ داری ہے۔





