جاپان میں ایک مچھلی تقریباً 90 کروڑ روپے میں نیلام

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے مشہور تویوسو فش مارکیٹ میں سال 2026 کی پہلی نیلامی کے دوران بلیوفِن ٹونا مچھلی کی ریکارڈ قیمت نے سب کو حیران کر دیا۔ 243 کلوگرام وزنی (535 پاؤنڈ) دیو قامت بلیوفِن ٹونا 510 ملین ین (تقریباً 32 لاکھ ڈالر) میں فروخت ہوئی، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 90 کروڑ روپے بنتی ہے۔ یہ اب تک کی سب سے مہنگی ٹونا نیلامی سمجھی جا رہی ہے۔

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق پیر کی علی الصبح ہونے والی اس نیلامی میں سب سے بڑی بولی کییومورا کارپوریشن نے لگائی، جس کے مالک کییوشی کیمورا جاپان میں مشہور سوشی چین “سوشی زانمائی” چلاتے ہیں۔ کیمورا اس سے قبل بھی کئی مرتبہ سال کی پہلی نیلامی میں سب سے مہنگی ٹونا خرید چکے ہیں، تاہم اس بار انہوں نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ اس سے پہلے 2019 میں انہوں نے 334 ملین ین کی بولی لگا کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں