آئی سی سی رینکنگ: ویرات کوہلی 4 سال بعد پہلے نمبر پر، بابر کی کیا پوزیشن رہی؟

دبئی(اسپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی گئی۔

آئی سی سی پلیئرز کی رینکنگ کے مطابق بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی 4 سال بعد ون ڈے کرکٹ میں بیٹرز میں نمبر وَن پوزیشن پر آگئے ہیں جب کہ پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم کی چھٹی پوزیشن بر قرار ہے۔

نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ایک درجہ بہتری کے بعد دوسرےنمبر اور روہت شرما دو درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔

آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر جب کہ پاکستان کے سعود شکیل 9 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں