معروف فرانسیسی اداکار کا اسلام قبول کرنے کے بعد والدہ کے ہمراہ عمرہ

اداکار اور ان کی والدہ نے چند ماہ قبل اسلام قبول کیا تھا
معروف فرانسیسی ٹی وی اسٹار ڈیلن تھیری اور ان کی والدہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

سوشل میڈیا پر فرانسیسی اداکار ڈیلن تھیری کی ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ مکہ مکرمہ میں موجود ہیں
معروف فرانسیسی ٹی وی اسٹار ڈیلن تھیری اور ان کی والدہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
سوشل میڈیا پر فرانسیسی اداکار ڈیلن تھیری کی ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔

اداکار ڈیلن تھیری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں وہ اپنی والدہ کے ہمراہ خانہ کعبہ کے سامنے اپنی والدہ کے ماتھے کو چومتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
​رپورٹس کے مطابق ڈیلن تھیری اور ان کی والدہ چند ماہ قبل دائرہ اسلام میں داخل ہوئے تھے اور اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے مقدس مقام کا دورہ کیا، جو ان کی زندگی کا ایک نہایت روحانی اور جذباتی سنگ میل ثابت ہوا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ اپنی والدہ کے ساتھ اس بابرکت سفر کا تجربہ شکرگزاری، اخلاص اور ایمان کے تحت زندگی کے ایک نئے آغاز کی نمائندگی کرتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں