اقرا عزیز اور یاسر حسین کے گھر ننھی پری کی آمد، مداحوں میں خوشی کی لہر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس بار قدرت نے انہیں بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے۔

​اداکار یاسر حسین نے 24 جنوری بروز ہفتہ کی شب انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی صاحبزادی کی پیدائش 24 جنوری کو ہوئی ہے۔
​یاد رہے کہ اس جوڑی نے چند ہفتے قبل ہی سوشل میڈیا پر جلد “خوشخبری” سنانے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سے ان کے مداح بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ اب بیٹی کی پیدائش کی خبر وائرل ہوتے ہی ساتھی فنکاروں اور چاہنے والوں کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔
​اقرا عزیز اور یاسر حسین دسمبر 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کا ایک بیٹا ‘کبیر حسین’ بھی ہے جس کی پیدائش جولائی 2021 میں ہوئی تھی۔ اب بیٹی کی آمد کے بعد ان کا خاندان مکمل ہو گیا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں