لاہور (بزنس ڈیسک) باجوہ سنز انتظامیہ کی جانب سے شاندار کارکردگی دکھانے والے ڈسٹری بیوٹرز کو انعامات اور ایوارڈ سے نوازا گیا۔باجوہ سنز نے ڈسٹری بیوٹرز کے اعزاز میں سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد فلیٹز ہوٹل میں کیا ۔ سی ای او باجوہ سنز فرحت منور باجوہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔شاندار تقریب میں ڈائریکٹر عثمان باجوہ ،ڈائریکٹر سلمان باجوہ ،منیجر رضوان اور ڈسٹری بیوٹرز شہزاد خان سمیت دیگر ملک بھر سے ڈسٹری بیوٹرز نے شرکت کی۔

تقریب میں قرعہ اندازی کے ذریعے ڈسٹری بیوٹرز میں ایک کار،دوموٹر سائیکل اورایک لیپ ٹاپ انعام دیئے گئے ۔فرحت منور باجوہ،عثمان باجوہ،سلمان باجوہ نے ڈسٹری بیوٹرز میں انعامات
تقسیم کیے۔

سی او باجوہ سنز فرحت منور باجوہ نے سالانہ ایوارڈ تقریب کے موقع پر ملک بھر سے آئے ڈسٹری بیوٹرز کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اورمشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے سبب مہنگائی کے طوفان کے باوجود اپنی پراڈکٹس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کرکے صارفین کے دل جیت لیے۔ڈسٹری بیوٹرز نے قیمتیں نہ بڑھانے کے اعلان اور سالانہ ایوارڈ تقسیم کی

تقریب کو خوب سراہا ۔فرحت منور باجوہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈسٹری بیوٹرز اور کسٹمرز باجوہ سنز کا اصل اثاثہ ہیں،ہم کوالٹی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،ڈسٹری بیوٹرز کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر سال انعامات بھی تقسیم کریں گے۔آخر میں فرحت منور باجوہ نے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ڈسٹری بیوٹرز کو قرعہ اندازی کے ذریعے موٹرسائیکل اور کار کا انعام جیتنے پر خصوصی مبارکباد دی





