رمضان پیکج،حکومت 110 ارب روپے کا ریلیف دے گی

اسلام آباد(سوچ ٹی وی )رواں سال رمضان ریلیف پیکج سے ایک کروڑ شہریوں کو سہولتیں دی جائیں گی، وزیراعظم نےرمضان میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایات جاری کردیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ماہانہ 50 ہزار روپے سے کم آمدن والوں کورمضان ریلیف پیکج میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے، وفاق کی جانب سے رمضان ریلیف پیکج کے لیے 30 ارب روپے سے زائد مختص کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
حکام نے بتایا کہ پنجاب نے رمضان ریلیف پیکج کے لیے 45 ارب روپے مختص کیے ہیں، سندھ کی حکومت بھی رمضان ریلیف کے لیے 25 ارب روپے مختص کرنے پر غور کررہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کےپی حکومت بھی 10 سے 13 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج پر ورکنگ کررہی ہے، وفاق کی جانب سے گزشتہ رمضان ریلیف پیکج میں 20 ارب روپے جاری کیے گئے تھے۔

وزارت خزانہ، وزارت صنعت، وزارت تخفیف غربت کی رمضان ریلیف پر ہنگامی ورکنگ جاری ہے، درآمد چینی بھی ریلیف پیکج کے تحت رمضان بازاروں میں رعایتی نرخ پر ملےگی، رمضان ریلیف پیکج کیلئے ایس ایم ایس سروس 8070 پر رجسٹریشن ہوگی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ رمضان ریلیف پیکج کیلئے بی آئی ایس پی کے ڈیٹا سے بھی مدد لی جائےگی، وزیراعظم نے بی آئی ایس پی سے ہٹ کر بھی مستحقین کو رمضان پیکج میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں