لاہور: چیف میٹرولوجسٹ نے بسنت کے موقع پر لاہور میں بارش کے امکان کو رد کرتے ہوئے موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر ظہیر بابر نے بتایا کہ بسنت کے تینوں دن اچھا موسم ہوگا اور بسنت کے لیے موسم بھی آئیڈیل ہوگا تاہم اس دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بادلوں کے ساتھ ساتھ اچھی ہوا بھی چلے گی، رات کو خنکی ہوگی اور درجہ حرارت کے بڑھنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ شہری موسم بہار کے تہوار کو بھرپور طریقے سے انجوائے کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ 6 سے 8 فروری تک پنجاب میں بسنت فیسٹیول منایا جائے۔





