ڈی آئی خان (ویب ڈیسک)واقعہ درازندہ میں پیش آیا،متعدد جوان زخمی جن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، کواڈ کاپٹر کی سمت کا تعین کیا جارہا ہے،

پولیس کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر زکے مین گیٹ پر کواڈ کاپٹر سے دو گولے فائر کیے گئے، گولے گرنے سے حوالدار امجد شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ میں دو جوان زخمی بھی ہوئے ہیں، واقعہ تحصیل درازندہ میں پیش آیا، زخمی جوانوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، کواڈ کاپٹر کی سمت کا اندازہ کیا جا رہا ہے۔





