ملتان سلطانز 2 ارب 45 کروڑ روپے میں فروخت، نیا نام راولپنڈی رکھ دیا گیا

ملتان سلطانز کی بیس پرائز 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی،ولی ٹیک نے سب سے زیادہ بولی لگا کر ٹیم خرید لی اور اس کا نیا نام راولپنڈی رکھ دیا۔
نیلامی کی تقریب ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد کی گئی جہاں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی موجود تھے۔ اس موقع پر سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور قومی ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس بھی موجود تھے۔

ملتان سلطانز کی بیس پرائز 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی جبکہ ملتان سلطانز کے مالکانہ حقوق کے لیے 5 بڈرز میں نیلامی ہوئی
ملتان سلطانز کی نیلامی کی سب سے زیادہ بولی 245 کروڑ روپے لگائی گئی اور یہ فرنچائز 245 کروڑ روپے میں بک گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں