بسنت کے دوران ہلاکتیں، ذمہ دار افسران کے خلاف فوجداری کارروائی کی درخواست دائر

لاہور: بسنت کے دوران ہلاکتوں پر ذمہ دار افسران کے خلاف فوجداری کارروائی کی درخواست دائر
بسنت کے دوران 6 شہری جاں بحق اور 124 زخمی ہوئے، پٹیشن میں سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ
پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا کہ بسنت جشن سے زیادہ شہریوں کے لیے موت کا تہوار ثابت ہوا،

​لاہور: ہائیکورٹ میں درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی جنہوں نے اپنے دلائل میں کہا کہ حکومت کے محفوظ بسنت کےدعوے حقیقت کے برعکس ہیں،پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ کے آفیشل ڈیٹا نے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی، پٹیشن میں مزید کہا گیا کہ بجلی کے پول اور چھتوں سے گرنے کے واقعات سمیت مختلف حادثات میں سیکڑوں بچے زخمی ہو چکے ہیں،بسنت کے دوران ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے تخمینے کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست،
خونی ڈور کی تیاری، سپلائی اور فروخت پر پابندی کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی بھی استدعا
قاتل ڈور کے استعمال کو روکنے کے لیے موثر اقدامات یقینی بنائے جائیں، عدالت سےاپیل

اپنا تبصرہ بھیجیں