بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین اور پاکستان اسٹریٹجک شراکت دار ہیں جو عالمی و علاقائی مسائل پر یکساں موقف رکھتے ہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بیجنگ میں چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات میں دونوں ممالک نے خلیج و مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے پانچ نکاتی مشترکہ منصوبہ پیش کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ پانچ نکات پر مبنی مشترکہ امن منصوبہ پیش کیا۔
مشترکہ امن منصوبہ
اعلامیے کے مطابق پاکستان اور چین نے مشرق وسطیٰ و خلیج میں تنازع کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے، جنگ سے متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کا منصوبہ پیش کیا۔
جلد امن مذاکرات کا آغاز
دونوں ممالک نے زور دیا کہ ایران اور خلیجی ریاستوں کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کا تحفظ کیا جائے جبکہ پاکستان اور چین نے مسائل کے حل کے لیے سفارتکاری اور مذاکرات کو واحد مؤثر راستہ قرار دیتے ہوئے تمام فریقین پر تنازع کے پرامن حل کے لیے مذاکرات شروع کرنے کی تجویز دی۔





