مہنگائی کی منہ دکھائی،گھی اور تیل 150روپے فی کلو تک مہنگا ہونے کاامکان

لاہور(سوچ ٹی وی رپورٹ)گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافےکا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گھی اور تیل کی قیمتوں میں 100سے 150روپےفی کلو تک اضافےکا امکان ہے۔

ایڈوائز پی وی ایم اے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونےسے ملوں کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے، گھی ملوں کی ٹرانسپورٹیشن اور پروڈکشن لاگت میں ناقابل برداشت اضافہ ہوا۔
ایڈوائز پی وی ایم اے نے مزید بتایا کہ حکومت فی الفور پینل بنائے تاکہ قیمتوں میں کمی کے لیے راستہ نکالا جا سکے۔دوسری جانب ایل پی جی مافیا نے بھی چھریاں تیز کر لی ہیں،ایل پی جی کی فی کلو قیمت 500 روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی،صارفین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک کلو ایل پی جی سرکاری نرخ سے 200 روپے زائد میں فروخت ہو رہی ہے۔

صارفین کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 500 روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں