ایران اور امریکا بیٹھنے کو تیار تھے، اسرائیل نے مذاکرات کامیاب دیکھ کر بڑا حملہ کردیا، اسحاق ڈار

کل رات جو پیشرفت ہوئی ہم ایران اور امریکا کو بٹھا لیتے، اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران نے سعودی عرب پر حملہ کیا
سینیٹ اجلاس میں ایوان کو اعتماد میں لیتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ 29 مارچ کو پاکستان میں چارممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی، چین کے وزیرخارجہ کے ساتھ بھی ہماری بات چیت ہوتی رہی جن کی دعوت پر میں بیجنگ بھی کیا۔

انہوں نے بتایا کہ چین اور پاکستان پانچ نکات پر اتفاق ہوا اور چینی وزارت خارجہ نے انہیں جاری کیا، امریکہ نے 15 نکات جبکہ ایران نے 5 نکات کے مطالبات دئیے، دونوں ممالک کے مطالبات ہم نے پہنچائے۔
اسحاق ڈار نے انکشاف کیا کہ ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے کل بڑی خطرناک پیشرفت ہوئی، کل رات جب اسرائیل نے دیکھا کہ ہم دونوں فریقین کو ایک ساتھ بیٹھا لیں گے تو اسرائیل نے رات کو ایران پر بڑا حملہ کردیا اور نتیجے میں ایران نے سعودی عرب میں بڑا حملہ کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں