وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کی منظوری دے دی

تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جس قدر جلدی ممکن ہوا عوام تک پہنچائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 32 روپے 12 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو ریلیف کی فراہمی کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت فی لیٹر 385.54 روپے سے کم ہوکر 353.43 روپے ہوگئی ہے۔

وزیراعظم نے گزشتہ ہفتے پیٹرول کی قیمت میں بھی میں 11 روپے 83 پیسے کمی کردی تھی، جس کے نتیجے میں پیٹرول کی قیمت 366 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں