امریکا ایران معاہدے کے حتمی مسودے کا اعلان جلد متوقع ،عرب میڈیا

تہران / اسلام آباد: پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے نتیجے میں ایران اور امریکہ کے درمیان جاری امن مذاکرات میں تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لیے انتہائی سنجیدہ کوششیں جاری ہیں اور اس کے حتمی مسودے کا اعلان جلد متوقع ہے۔
​پاکستان کی اہم شخصیت کا دورہ اور حتمی اعلان

عرب ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کی ایک انتہائی اہم شخصیت کل ایران کا دورہ کر سکتی ہے۔ اس اہم ترین دورے کے دوران باقاعدہ طور پر یہ بڑا عالمی اعلان کیے جانے کا امکان ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کا حتمی مسودہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے۔

محسن نقوی کا 24 گھنٹے میں دوسرا ہنگامی دورۂ ایران

​اس اہم ترین سفارتی مشن کو انجام دینے کے لیے پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی متحرک ہیں، جو گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دوسرے اہم اور ہنگامی دورے پر تہران پہنچے ہیں

تہران سے بلوچستان: اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت کی بیٹھک

​ذرائع کے مطابق اپنے گزشتہ دورۂ ایران کے فوراً بعد وزیر داخلہ محسن نقوی تہران سے سیدھے بلوچستان پہنچے تھے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی پہلے سے موجود تھے۔ اس اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ایرانی قیادت کے پیغامات اور مذاکرات کی پیش رفت پر عسکری و سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیا گیا تھا۔

مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں ہوگا

​عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ اور ایران کے درمیان جاری ان پسِ پردہ مذاکرات کا اگلا اور باقاعدہ دور رواں حج سیزن کے فوری بعد پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جو عالمی سطح پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی اہمیت کا واضخ ثبوت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں