لاہور (نیوز ڈیسک)پنجاب کے شہر ملکوال، پھالیہ، دیپالپور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اس دوران لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔
حجرہ شاہ مقیم، پھول نگر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں
منڈی بہاؤ الدین اور گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، حویلی لکھا میں بھی زلزلے کے باعث لوگ کھلی جگہوں پر نکل آئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
زلزلے کی لہر 15 سے 20 سیکنڈ تک برقرار رہی، جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے تھے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ زمین میں زلزلے کی گہرائی 170 کلومیٹر تھی اور زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا
زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور گردونواح ، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں محسوس کیے گئے جبکہ ساہیوال اور اس کے قریبی علاقوں میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا تھا





