سمندر کے بیچوں بیچ ایک ایسا خاموش جزیرہ، جسے دنیا آج ’پیڈوفائل آئی لینڈ‘ یا ‘عیاشی کا جزیرہ’ کہتی ہے۔ ایک پرتعیش نجی طیارہ جس کا نام ’لولیتا ایکسپریس‘ تھا، اور اس کے مسافر؟ دنیا کے طاقتور ترین سیاستدان، ارب پتی بزنس مین اور ہالی ووڈ کے نامور ستارے۔
اس جزیرے کے بند کمروں میں معصومیت کا سودا ہوتا تھا۔ ایک سوچے سمجھے نیٹ ورک کے ذریعے غریب گھرانوں کی 14 سے 17 سال کی لڑکیوں کو اسمگل کیا جاتا، جہاں طاقت کی نمائش ہوتی اور قانون کی دھجیاں اڑائی جاتیں۔ یہ وہ مکروہ دھندہ تھا جس نے برسوں تک عالمی اشرافیہ کو اپنے جال میں جکڑے رکھا، اور اس پورے کالے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ تھا جیفری ایپسٹین۔
ایک استاد سے عالمی ولن تک کا سفر
ایپسٹین کی کہانی کسی فلمی ولن سے کم نہیں۔ نیویارک کے ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہونے والے اس شخص نے زندگی کا آغاز ریاضی کے ایک عام استاد کے طور پر کیا، لیکن اس کی نظریں ہمیشہ ایوانِ اقتدار پر تھیں۔ بغیر کسی ڈگری کے وال اسٹریٹ کی بلندیوں کو چھونا اور پھر عالمی لیڈروں کا قریبی بن جانا آج بھی ایک معمہ ہے۔
اس پراسرار زندگی کا اہم ترین مہرہ غسلین میکسویل تھی، جو برطانوی میڈیا ٹائیکون رابرٹ میکسویل کی بیٹی تھی۔ غسلین نے ایپسٹین کے لیے وہ دروازے کھولے جہاں صرف دنیا کی سب سے بااثر اشرافیہ قدم رکھ سکتی تھی۔ یوں ہوس اور بلیک میلنگ کا ایک ایسا جال بچھایا گیا جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
نامور شخصیات اور ہوس کا بازار
جیفری ایپسٹین کے تعلقات کا دائرہ سابق امریکی صدور بل کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ سے لے کر مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور عظیم سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ تک پھیلا ہوا تھا۔ مگر اس چمکتی دنیا کے پیچھے ایک درندہ چھپا تھا، جس کی ہوس کا یہ عالم تھا کہ وہ چند گھنٹوں کے فضائی سفر کے دوران بھی خود پر قابو نہیں رکھ پاتا تھا۔
قانون سے کھیل اور مشکوک موت
ایپسٹین قانون سے بچنے کا فن جانتا تھا۔ 2008 میں جب اس کے خلاف ٹھوس ثبوت ملے، تو اس نے اپنے طاقتور وکلا کے ذریعے عمر قید کی سزا کو محض 13 ماہ کی معمولی قید میں بدلوا لیا۔ تاہم، 2019 میں جب وہ دوبارہ گرفتار ہوا، تو ٹرائل سے پہلے ہی وہ جیل میں مردہ پایا گیا۔ اگرچہ سرکاری طور پر اسے خودکشی قرار دیا گیا، لیکن عوامی رائے یہی ہے کہ اسے قتل کیا گیا تاکہ وہ بااثر لوگوں کے نام نہ اگل سکے۔
ایپسٹین فائلز: سچ اب سامنے ہے
ایپسٹین کی موت کے بعد متاثرہ لڑکیوں کی طویل جدوجہد کے نتیجے میں وہ دستاویزات منظرِ عام پر آئیں جنہیں آج ہم ’ایپسٹین فائلز‘ کہتے ہیں۔ ان فائلوں میں:برطانوی شہزادے اینڈریو پر سنگین الزامات لگے۔
مائیکل جیکسن، جادوگر ڈیوڈ کاپرفیلڈ اور مشہور بھارتی فلم ساز میرا نائر (نیویارک کے موجودہ مئیر ظہران ممدانی کی والدہ) کے نام سامنے آئے۔
تحقیقات کے دوران “Baal” نامی ایک بینک اکاؤنٹ کا انکشاف بھی ہوا، جس کا نام ایک قدیم شیطانی دیوتا سے منسوب ہے، جو بچوں کی قربانی کے حوالے سے مشہور تھا۔
اگرچہ شیطانی گروہ کا باقاعدہ ثبوت نہیں ملا، لیکن جزیرے پر بنے عجیب و غریب معبد اور پیچیدہ مالیاتی نظام نے ان شکوک کو مضبوط کیا کہ یہ نیٹ ورک محض جنسی جرائم تک محدود نہیں تھا۔
انجام کی شروعات
ان فائلوں میں شامل 150 سے زائد ناموں میں سے ہر شخص شاید مجرم نہ ہو، لیکن یہ دستاویزات اس بات کا ثبوت ہیں کہ کس طرح ’این ڈی ایز‘ (NDAs) اور لاکھوں ڈالرز کی خاموش ادائیگیوں کے ذریعے سچ کو دبایا جاتا رہا۔
آج کی ڈیجیٹل دنیا میں اب ریکارڈز مٹائے نہیں جا سکتے۔ اب سوال یہ نہیں کہ ’کون بچے گا‘، بلکہ سوال یہ ہے کہ ’کب تک بچے گا؟‘ کیونکہ ایپسٹین فائلز کاکھلنا اس بھیانک سچائی کی محض شروعات ہے
یہ بھی پڑھیں
جیمز ایپسٹین کی فائلیں: اقتدار کے ایوانوں میں ہلچل اور ایک عالمی زلزلہ





