اوباما اور مشال کی توہین آمیز ویڈیو ڈیلیٹ،ٹرمپ کا معافی مانگنے سے انکار

ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر اوباما اور خاتون اول مشال اوباما کی انتہائی توہین آمیز اے آئی ویڈیو پوسٹ کی تاہم سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد انہیں پوسٹ ڈیلیٹ کرنا پڑگئی۔

ویڈیو میں اوباما اور ان کی اہلیہ کو بن مانس دکھایا گیا، جس پر وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک اسٹاف نے یہ ویڈیو غلطی سے پوسٹ کردی تھی جسے ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔
صدرٹرمپ کی طرف سےاوباما کیخلاف نسل پرستانہ پوسٹ سخت تنقید کے بعد ڈیلیٹ کی گئی،

ویڈیو میں سابق سیاہ فام امریکی صدر کو بندر کے طور پر پیش کیا گیا تھا،ویڈیو میں اوباما کی اہلیہ کا بھی اسی انداز سے مذاق اڑایا گیا تھا
صدرٹرمپ کی اس پوسٹ پرسخت تنقید کی گئی اور اسے نسل پرستانہ قراردیاگیا،ویڈیو کلپ شیئر کرنے پرمعافی نہیں مانگوں گا،ٹرمپ ڈٹ گئے
اوباما سےمتعلق ویڈیو پوسٹ کرنےسےپہلےاسے پورا نہیں دیکھا تھا،ٹرمپ نے مزید کہا کہ ویڈیو کا ابتدائی حصہ دیکھا تھا،کوئی غلطی نہیں کی جس پر معافی مانگوں۔دوسری جانب اسی حوالے سے
امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اوباما سے متعلق پوسٹ مکمل نہیں دیکھی، جیسےہی پتا چلا ہم نے پوسٹ کو ہٹادیا، غلطی نہیں کی، ہزاروں چیزوں کو دیکھتاہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں