بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی

اڈیالہ جیل میں قیدبانی پی ٹی آئی کی ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بانی پی ٹٰی آئی کی ان کے بیٹوں سے بات کرائی گئی تھی اور اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

وفاقی وزیر نے بھی تصدیق کی ہے کہ بانی پی ٹٰی آئی کی بیٹوں سے بات کرادی گئی ہے۔ جیل حکام کی جانب سے بھی بیان جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کروائی گئی۔
جیل حکام نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 30 منٹ سے زائد وقت تک اپنے بچوں سے بات کی۔
خیال رہے کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان لندن میں مقیم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اپنا تبصرہ بھیجیں