واشنگٹن(نیوز ڈیسک)وال سٹریٹ جرنل کی تازہ رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی آپریشن ایپک فیوری کے آغاز سے اب تک مشرق وسطیٰ میں کم از کم 13 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ تقریباً 200 زخمی ہوئے ہیں۔یہ آپریشن 28 فروری 2026 سے ایران کے خلاف جاری ہے۔ زخمیوں میں سے 170 واپس ڈیوٹی پر لوٹ چکے ہیں۔

رپورٹ میں ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہلاکتوں میں سے کچھ ایرانی حملوں سے ہوئیں، جبکہ 6 ایک KC-135 ریفولنگ طیارے کے عراق میں گرنے سے شہید ہوئے (یہ حادثہ دشمن یا دوستانہ فائر کی وجہ سے نہیں تھا)۔
پینٹاگون نے پہلے زخمیوں کی تعداد 140 بتائی تھی، جو اب بڑھ کر 200 ہو گئی ہے۔
یہ اعداد و شمار دو ہفتوں کی شدید کارروائیوں کے بعد سامنے آئے ہیں، جہاں امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے فوجی اہداف، میزائل سائٹس اور نیوی پر بڑے حملے کیے ہیں۔





