امریکی طیارہ ایران میں تباہ، ایک پائلٹ بازیاب، دوسرے کی تلاش جاری

ایک امریکی عہدیدار نے برطانوی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ایک امریکی لڑاکا طیارے کو ایران میں مار گرایا گیا ،امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کے مطابق ایران میں گرائے گئے امریکی لڑاکا طیارے کے پائلٹس میں سے ایک کو امریکی افواج نے بحفاظت بازیاب کر لیا ہے جبکہ دوسرے دوسرے پائلٹ کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے

دوسری جانب ایرانی صوبے صوبہ کہگیلویہ و بویر احمد کے گورنر نے گرائے گئے امریکی طیارے کے پائلٹس کی تلاش کے لیے عوام سے وسیع پیمانے پر مہم شروع کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ جو کوئی امریکی پائلٹس کو ہلاک کرنے یا گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگا اسے خاص اعزاز سے نوازا جائے گا۔جبکہ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے صوبہ کہگیلویہ و بویر احمد کے رہائشیوں کے لیے ایک

اعلان نشر کیا جس میں کہا گیا کہ اگر کوئی شخص دشمن کے پائلٹ یا پائلٹس کو گرفتار کر کے زندہ قانون نافذ کرنے والے اداروں یا فوج کے حوالے کرے گا تو اسے انعام دیا جائے گا ،

اپنا تبصرہ بھیجیں