امریکا کو فراخدلانہ اور ذمہ دارانہ تجاویز پیش کر دی ہیں،ایران

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے تہران صرف اپنے حقوق کے تحفظ کا خواہاں ہے، تہران نے امریکا کو فراخدلانہ اور ذمہ دارانہ تجاویز پیش کی ہیں۔
اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ تہران صرف اپنے حقوق کے تحفظ کا خواہاں ہے، تہران نے امریکا کو فراخدلانہ اور ذمہ دارانہ تجاویز پیش کی ہیں۔

ایک بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کا خاتمہ اور ابنائے ہرمز کو کھولنا جائز مطالبات ہیں، ناکہ بندی کو ختم کرنا، بحری قزاقی کا خاتمہ اور ایرانی اثاثوں کو بحال کرنا بھی جائز مطالبات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے محفوظ راستہ اور لبنان سمیت خطے میں سکیورٹی کا قائم کرنا ایران کے مطالبات میں شامل تھا، یہ مطالبات خطے کی سکیورٹی کے لیے ذمہ دارانہ مطالبات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں