مہنگائی اور مظاہروں کے باوجود ایران کی حکومت گرنے کے آثار نہیں : برطانوی میڈیا

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) برطانوی میڈیا نے کہا ہےکہ ایران میں کرنسی کی قدر میں گراوٹ ، مہنگائی اور مظاہروں کے باوجود حکومت گرنےکے آثارنہیں۔

’’نجی ٹی وی ‘‘ کے مطابق برطانوی میڈیا نے ایران میں پچھلے ہفتے جلاؤ گھیراؤ اور لوٹ مار کے واقعات میں ملوث فسادیوں اور نقصانات کی نئی ویڈیو زجاری کی ہیں۔ایرانی سرکاری میڈیا کے کلپس نشر کیے۔ ایران میں انٹرنیٹ بندش کےسبب یہ ویڈیوز پہلے سامنے نہیں آسکی تھیں جب کہ ایران نے امریکہ اور اسرائیل کو فسادات میں ملوث قرار دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہناہے کہ ایران میں کرنسی کی قدر میں گراوٹ ، مہنگائی اور مظاہروں کے باوجود حکومت گرنےکے آثارنہیں، ایران کی اعلیٰ ترین سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ میں بھی دراڑوں کے کوئی آثار نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں