واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے لیے کیے گئے آپریشن کے دوران امریکہ نے ایک انتہائی خفیہ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا، جس نے دشمن کے پورے دفاعی نظام کو مفلوج کر کے رکھ دیا تھا۔
خفیہ ہتھیار ‘ڈس کومبوبولیٹر’ (Discombobulator)
نیویارک پوسٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ 3 جنوری کو کاراکاس میں ہونے والی کارروائی کے دوران امریکی فوج نے ‘ڈس کومبوبولیٹر’ نامی ہتھیار استعمال کیا۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے وینزویلا کے دفاعی نظام کو اس طرح جام کیا گیا کہ وہ جوابی کارروائی کے قابل ہی نہ رہا۔

روسی اور چینی راکٹ دھرے کے دھرے رہ گئے
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اس آپریشن کے وقت وینزویلا کے پاس جدید روسی اور چینی راکٹ موجود تھے جو امریکی فوج کو نشانہ بنانے کے لیے تیار تھے۔ ٹرمپ کے بقول:
”وینزویلا کے حکام نے (راکٹ فائر کرنے کے لیے) بٹن تو دبائے مگر کچھ بھی نہ ہوا، وہ ہمارے خلاف ایک راکٹ بھی استعمال نہ کر پائے۔”
پسِ منظر
واضح رہے کہ 3 جنوری کو امریکہ نے وینزویلا پر بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا تھا۔ اس آپریشن کی کامیابی کے پیچھے موجود ‘خفیہ ہتھیار’ کے بارے میں اب تک قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، جن کی تصدیق خود امریکی صدر نے کر دی ہے۔





