واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایرانی حکومت مخالف شخصیت اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات کا انکشاف ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کی شاہ ایران کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی سے خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔

’’جیو نیوز ‘‘ نے امریکی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ ویک اینڈ پر ہونے والی ملاقات میں ایران مظاہروں پر تبادلۂ خیال کیاگیا۔خبر رساں اداروں کے مطابق ایران میں پرتشدد مظاہروں کے بعد ایرانی حکومت مخالف شخصیت اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان یہ پہلی اعلیٰ سطحی ملاقات تھی۔





